ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کا فقدان،حکومت اور تاجر آمنے سامنے

کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کا فقدان،حکومت اور تاجر آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی : کورونا وائرس کا خطرہ جس طرح کم ہوا ہے اسی طرح عوام نے بھی ماسک اور دوسری احتیاط سے اجتناب برتنا شروع کر دیا ہے ۔عید الا ضحیٰ کی آمد کی بدولت شہری مختلف اشیا کی خریداری میں تو مصروف ہیں لیک ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا اسلیے پنجاب حکومت نے عید سے قبل مارکیٹس وبازار بند کرنے کی تجویزپیش کردی ہے۔دوسری جانب شہرکی تاجر برادری پنجاب حکومت کی تجویز کی مخالف ہے اور تاجروں کی جانب سے عید سے ہفتہ قبل مارکیٹس و بازار پورا ہفتہ کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔

عید سے پہلے مارکیٹیں یا بازار کھلیں گے یا نہیں تاجر برادری اور شہری تذبذب کا شکار ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے و فاق کوعید سے قبل مارکیٹس وبازار بند کرنے کی تجویز دی گئی مگرلاہورکی تاجر برادری اس تجویزسے قطعی طور پر متفق نہیںہے۔تاجروں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل ہفتے کے سات دن مارکیٹس وبازار کھلنے کا اعلان کیا جائے۔

انارکلی بازار،اعظم کلاتھ مارکیٹ ،اچھرہ بازار سمیت دیگر مارکیٹوں وبازاروں کے تاجروں نے کہا کہ عید پر محدود اوقات کار سے رش بڑھنے اور ایس اوپیز نظر انداز ہونے کا خدشہ ہے اس لیے عید سے ایک ہفتہ قبل مارکیٹس وبازار چوبیس گھنٹے کھلے رہنے کا اعلان کیا جائے اسکے علاوہ تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ عید سے قبل مارکیٹس وبازار بند کرنے کی تجویز دانشمندانہ نہیںہے۔انجمن تاجران کے قائدین خالد پرویز،اشرف بھٹی اور دیگر نے کہا کہ حکومت معیشت کی ڈوبتی ناو کو بچانے کیلئے عید پر مارکیٹس وبازار کھلے رکھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer