(سٹی42) پاکستان کی معروف ادکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں،پروقار تقریب میں قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی، نکاح کے فورا بعد سارہ خان نے انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’’مسز فلک‘‘ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان کا گلوکار فلک شبیر کے ساتھ چند دن قبل قبل نکاح ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں،اداکارہ سارہ خان کی ایک نجی شو میں شرکت کی ویڈیو سامنے آئی جس میں ان سے میزبان وسیم بادمی نے معصومانہ سوالات کرتے ہوئے سیاسی شخصیت کا نام پوچھا تو انہوں نے عمران خان کو بہتر قرار دیا۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ عمران خان دیگر سیاست دانوں کی طرح ڈرامے باز نہیں ہیں، اتنے عرصے کا بگاڑ ایک سال میں ٹھیک ہونا ممکن نہیں ہے، سیاست دان وہ ہوتا ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرے اور مسائل کو حل کرے، سارہ خان کا کہناتھا کہ میں اور میری بہن نے زندگی میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا۔
عمران خان دیگر سیاست دانوں کی طرح ڈرامے باز نہیں ہیں، اتنے عرصے کا بگاڑ ایک سال میں ٹھیک ہونا ممکن نہیں ہے، سیاست دان وہ ہوتا ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرے اور مسائل کو حل کرے۔
پی ایس ایل سیزن فائیو کے دوران وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ادکارہ کا شادی کے بارے کہناتھا کہ شادی کا مجھے بہت بہت شوق ہے اور یہ بچپن سے ہے‘ اداکارہ سارہ خان نے مزید کہناکہ مجھے شادی اور بچوں دونوں کا بہت شوق ہے۔
شادی کب ہوگی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سارہ نے جلدی کا اشارہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے میری شادی کل ہوجائے کیونکہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، فی الحال تو ذہن میں کوئی لڑکا نہیں ہے۔