(جیندریاض) صوبائی وزیر تعلیم کےمتازعہ ٹویٹ پرپیف پارٹنرزسیخ پا گئے،حکومت کومعاوضوں کی ادائیگی کے لئے منگل کی ڈیڈ لائن دیدی،صدرشبیر ہاشمی کا کہنا ہےکہ مراد راس کےٹویٹ سےثابت ہوگیا ہےکہ پیف پارٹنر کےمسائل حل نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے متنازعہ ٹویٹ پرپیف پارٹنرز غصے سے لال پیلے ہوگئے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولزایسو سی ایشن نےمذاکرات کوحکومتی لالی پاپ قرار دیدیا،حکومت کومعاوضوں کی ادائیگی کے لئے منگل کی ڈیڈ لائن دیدی،صدرایپساء شبیر ہاشمی کا کہنا ہےکہ حکو مت ایک طرف مذاکرات دوسری طرف پیف پارٹنرز کےاحتجاج کو سیاسی ایجنڈا قرار دے رہی ہے۔
میاں شبیراحمد ہاشمی کا کہناتھا کہ مراد راس کےٹویٹ سےثابت ہوگیا ہےکہ پیف پارٹنر کےمسائل حل نہیں ہوں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ کل تک پیف پارٹنرزکو فنڈز جاری نہ ہوئےتوملک گیراحتجاج شروع ہو گا،پیف سکولزکےتصدیق شدہ بچوں کےفنڈز روکنااساتذ اور سکول مالکان کیساتھ ظلم ہے،پیف پارٹنرکسی ایجنڈے پر نہیں بلکہ مراد راس تعلیم دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر احتجاج اور گرفتاریوں کے بعد انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پیف پارٹنرز سکول مالکان کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ پیف پارٹنرز نے دھرنے کو منگل تک موخر کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا کہنا تھا کہ پیف پارٹنرز کی نمائندہ کمیٹی کی جانب سے تمام مطالبات رکھے گئے ہیں۔
پیف پارٹنرز کی جون اور اس سے پہلے کی پیمنٹس وعدے کے مطابق ادا کر دی جائیں گی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ منگل تک دھرنا موخر کر رہے ہیں، اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو منگل کو زبردست احتجاج ہوگا۔