سٹی 42: سوشل میڈیا کا بخار کورونا وائرس کی طرح پھیل چکا ہے،اس نے پوری دنیا کو سحر میں جکڑ رکھا ہے، ٹوئٹر ،فیس بک،انسٹا گرام،ٹک ٹاک ،وٹس ایپ،زوم جیسی موبائل ایپس اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس پر ہر ایک پوسٹیں کرتا نظر آتا ہے،یہ بخار صرف عام افراد کو ہی نہیں بلکہ ایوان اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں تک کو ہے۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم کے کورونا وائرس پر کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا اور اب ٹک ٹاک ویڈیو میں منظر عام ہونے پر ان کے چرچے کیے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نہ صرف ایک اچھی سیاسی شخصیت کے طور پر دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے طرز عمل سے بھی لوگ متاثر ہیں۔
حال ہی میں جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار اور کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی۔یوں تو بریس ویل جیسنڈا آرڈرن کی اپنی ویڈیوز میں اکثر نقل اتارتی رہتی تھیں لیکن ایک ویڈیو میں ساتھ آکر انہوں نے مداحوں کو حیران ہی کردیا۔
— Melanie Bracewell (@meladoodle) July 17, 2020
بریس ویل نے اپنی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا اچھا لگتا ہے۔اتنی ہی دیر میں ان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے اندر حقیقت میں جیسنڈا آرڈرن سامنے آجاتی ہیں اور بریس ویل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ ’او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر جواب ملتا ہے جیسنڈا ۔‘
بعدازاں دونوں نے خوب قہقہے لگائے اور ویڈیو کا اختتام کردیا تاہم یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں جیسنڈا آرڈرن کو دیکھا گیا ہے۔نیوزی لینڈ وزیراعظم کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔