سٹی 42:بالی کے مشہور اداکار سلمان خان سے کون واقف نہیں ۔ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ اپنے الگ رویے اور مزاج کی بدولت لوگوں میں کتنے مقبول ہیں اور سب انہیں پیار سے سلو بھائی پکارتے ہیں مگر ان دنوں وہ بھی مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔
اتوار کی شب سلمان خان نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام اور ٹوئٹر کے سوشل میڈیااکائونٹ پر شیئر کی جس میں انہیں گیلی مٹی میں ٹریکٹر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہیں مسلسل دائرے میں ٹریکٹر کو گھماتے ہوئے گیلی مٹی میں ہل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ سلمان خان کی کھیتی باڑی کی تصاویر پچھلے کچھ دنوں سے یکِ بعد دیگرِ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔انکی اس تصویر پہ جہاں چند مداحوں نے تعریف کی ہے وہیں بہت سے لوگ ان سے غصہ بھی دکھائی دے رہے ہیں اور اپنی رائے دیتے ہوئے تنقید کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی انہیں اپنے فارم ہائوس میں کھیتی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ،جس کے بعد ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں وہ مٹی میں لت پت تھے۔ مختلف لوگوں نے انکی تصویر شیئر کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔لوگوں کا کہنا تھاکہ سلمان خان کو کسان بننے کا دکھاوا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ کسان کو ملنے والا احترام نہیں پاسکتے۔ سلمان خاناس سے بھی پہلے کھیتی کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کرکے لکھا تھا : جے جوان ، جے کسان۔ لیکن لوگ ان سب چیزوں کو منفی انداز میں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ایسا جان بوجھ کر اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کررہے ہیں جبکہ ان کی اصلیت کچھ اور ہی ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے خلاف لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ ان دنوں جیسے ہی کچھ اسٹار اپنی وال پر کچھ بھی شیئر کرتے ہیں ، ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین ان کے اوپر چڑھ دوڑتے ہیں اور کئی طرح سے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا بھی نام شامل ہے۔ کئی روز سے سوشل میڈیا میں ان کی ٹرولنگ کا عالم یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے انہیں کھل کر سامنے آکر کہنا پڑا کہ یہ وقت سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ اور ان کے فینز کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، الزام تراشیوں کا نہیں۔