(سٹی42)ڈپریشن کا شکار لوگ پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے خودکشی کو واحد حل سمجھنے لگے ہیں اور یہ ہی وجہ سے ایسے سنگین نوعیت کے معاملات کو سن کر ذہنی مصائب میں مبتلا خواتین،نوجوان یہ کام کر نے لگے ہیں ،جاپانی اداکار کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جو کہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی نے بہت سے سوالات کھڑے کردیے ہیں مگر تاحال پولیس ریکارڈ میں ان کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوئی،ٹھوس شواہد نہ ملنے پر پولیس تحقیقات میں مصروف عمل ہے،بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو ایک مہینہ گزر چکا ہے۔
14 جون سے اب تک باندرا پولیس اداکار کی موت کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اب تک تقریباً 3 درجن لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کرچکی ہے، لیکن ابھی تک اس وجہ کا پتا نہیں لگا پائی ہے جس نے سوشانت کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔
خودکشی کا واقعہ ٹوکیو کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوجوان اداکار ہاروما میؤرا نےاپنی جان کا خاتمہ کرلیا۔فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار نے’اٹیک آن ٹیٹان اور کمی نی ٹوڈوکے‘ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی اور معروف اداکارؤں کے ساتھ بھی کام کیا،گزشتہ روز وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
مقامی پولیس کا کہناتھا کہ اداکار ہاروما میؤرا کی لاش ٹوکیو کےعلاقے میناٹو سے برآمد ہوئی۔اداکار کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ ان کو گزرے ہوئے کافی وقت ہوگیا،ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا کہ اداکار نے خودکشی کی ان کی طبعی موت نہیں ہوئی۔
پولیس نے تمام معاملات مدنظر رکھتے اداکار کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ ہاروما کو قتل نہیں کیا گیا اگر ایسا کچھ ہوتا تو تشدد کے نشانات یا کوئی اور ثبوت مل جاتا۔