آ ج موسم کیسا رہے گا؟

20 Jul, 2020 | 11:32 AM

Azhar Thiraj
Read more!

جنید ریاض : اتوار کے روز ساون کی رت کا شہر کی فضاؤں پر راج رہا، شہر میں کہیں موسلادھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا تو کہیں رم جھم سے چرند پرند سبھی کو حبس زدہ گرمی سےنجات مل گئی، ناصرف حبس کا زور ٹوٹ گیا بلکہ موسم بھی سہانہ ہوگیا۔

چھٹی کے روز شہر سہہ پہر سے شام تک لوئر مال، اسلام پورہ، گلشن راوی، فیروزپور روڑ، اچھرہ، جیل روڑ، شادمان، ریس کورس، گلبرگ اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کاسلسلہ جاری رہا تو موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔بس یہی نہیں رات گئے بھی بارش برستی رہی ،نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوجانے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
 

بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت خاصی حد تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سسٹم شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موجود رہے گا۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہونے لگا۔ اتوار کے روز کوٹ لکھپت، ٹائون شپ، چونگی امر سدھو، گرین ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس کی وجہ سے متعدد فیڈر ٹرپ ہو گئے جبکہ بعض علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔بارش کے دوران لائن سٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، لائن سٹاف کو بارش کا سلسلہ رکنے پر کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران شہرکا موسم جزوی رہنے کا امکان ہے،آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیاجبکہ شام میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک رہے گا،اسی طرح منگل کے روز بھی موسم جزوی آبرآلود رہنے سےبارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں