( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کردیا، ریسرچ سکالرز کا معاوضہ 15 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے تک ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایم ایس سی ڈگری رکھنے والے ریسرچ سکالرز کا ماہانہ اعزازیہ 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ ایم فل ڈگری یافتہ ریسرچ سکالرز کا اعزازیہ 20 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریسرچ سکالرز کی نشستوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، پنجاب یونیورسٹی نے ریسرچ سکالرز کی تعداد 75 سے کم کر کے 40 کر دی ہے۔ ریسرچ سکالرز کی بھرتیوں کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ سے حاصل کی جائے گی۔