11 سالہ ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

20 Jul, 2019 | 08:15 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) قتل کے مقدمہ کی سماعت، کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 11 سالہ ملزم محمد عمر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 11 سالہ ملزم محمد عمر کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں 302 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ پولیس نے شیراز کے قتل میں ملوث ہونے پر 11 سالہ محمد عمر کو گرفتار کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 21 جون کو انجنئیرنگ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں 11 سالہ شیراز ڈوب کر ہلاک ہوا تھا، شيراز اپنے دوست کے ساتھ سوئمنگ پول پر نہانے گيا تھا ملزم نے اپنے دوست کو دھکا دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش باقی ہے لہذا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم محمد عمر کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزیدخبریں