ڈیوس روڈ پر افسوسناک واقعہ

20 Jul, 2019 | 03:19 PM

Sughra Afzal

( سٹی 42) ڈیوس روڈ پر زیر تعمیرعمارت کی دیوار گرنے سے48 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر زیر تعمیرعمارت کی دیوار گرگئی ہے جس کے ملبے تلے دب کر مزدور نور جمال جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والا محنت کش بہاولپور کا رہاشی تھا ۔

مزیدخبریں