شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات

20 Jul, 2019 | 12:21 PM

Shazia Bashir

یاور ذوالفقار: پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے، احتساب عدالت جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا۔

شہبازشریف، حمزہ شہبازیا پھر کسی بھی اعلی سیاسی لیڈر کی پیشی ہو، اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب احتساب عدالت جانے والےدونوں اطراف کے راستوں کو کنٹینرزاور خاردار تاریں لگا کربند کردیا جاتا ہے، ایم اے او کالج سےسیکرٹریٹ تک علاقےکونو گو ایریا بنا دیا جاتا ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کیس میں پیشی سے قبل پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کے باہر اور اندر تعینات کی گئی، سائیلین کومرکزی گیٹ سےاندر جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کے باعث دوردارزسے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ لیگی کارکنان کو بھی پولس نے احتساب عدالت جانے سے روک دیا۔

راستے بند ہونے کی وجہ سے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دورپارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے، جبکہ سائلین کو بھی مقدمات کی سماعت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں