ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" زلزلہ زدگان کا پیسہ کھانا مردار کھانے کے مترادف ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زلزلہ زدگان کا پیسہ کھانا مردار کھانے کے مترادف ہے۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگرمل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں شہباز شریف پیش ہوئے، جبکہ حمزہ شہباز کو نیب نے پیش نہیں کیا، عدالت میں شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز آثاثہ کیس میں نیب کے پاس ہیں، انہیں پیش کرنا چاہیے تھا، ان کا کہنا تھا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگا کر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ بیرون ملک شائع ہونے والے اخبار میں ان کے خلاف جھوٹی خبر لگوائی گئی کہ انہوں نے زلزلہ زدگان کی رقم میں خرد برد کی، انکے نزدیک زلزلہ زدگان کی رقم کھانا مردے کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ، وحید عالم خان، میاں مرغوب احمد، مرزا جاوید سمیت دیگر بھی میاں شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer