پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری

20 Jul, 2019 | 11:03 AM

Sughra Afzal

 (علی اکبر/ قیصرکھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی سمیت متعلقہ افسران شرکت کرینگے، 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، سیلاب متاثرین کو بڑی مالی امداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 پنجاب ٹور ازم پالیسی ، پی ایچ اے سیالکوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، پیری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، پنجاب کنٹرول آف نار کو ٹیکس ایکٹ اور چولستان کے بے زمین لوگوں کو متبادل زمین دینا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزیدخبریں