پی سی بی کا کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

20 Jul, 2019 | 09:03 AM

Shazia Bashir

شہباز علی: پی سی بی کا کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، سیکورٹی کے لیے جلد مینجر تعینات کر دیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی کرکٹ کے باعث سیکورٹی مینجر تعینات کیا جا رہا ہے، سیکورٹی مینجر کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

مستقبل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہونے کا امکان ہے، انٹرنیشنل میچز کے باعث کراچی میں بھی اے سی یو بنایا جا رہا ہے اس سے قبل فکسنگ یا سیکورٹی سے متعلق معاملات کے حل کے لیے پی سی بی کو لاہور سے ٹیم بھیجنی پڑتی تھی۔    

مزیدخبریں