عابد چوہدری: شاہدرہ چوک میں تعمیراتی کاموں کے باعث شہریوں کے مسائل مزید بڑھ گئے، راوی روڈ اور بیگم کوٹ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام کے باعث شہری خوار ہونے لگے۔
شاہدرہ چوک تعمیراتی کاموں کے باعث شہریوں کے سفری مسائل مزید بڑھ گئے ہیں، شاہدرہ چوک میں جاری تعمیراتی کاموں کے باعث شاہدرہ، راوی روڈ، جی ٹی روڈ، ٹمبر مارکیٹ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
جبکہ شہری ٹریفک جام میں خوار ہوتے رہے، ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں جبکہ دوسری جانب سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ سی ٹی او شاہدرہ چوک میں ٹریفک بند کئے بغیر تعمیراتی کام جاری ہیں۔ روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔