ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس بھی جواب دینے لگیں

20 Jul, 2019 | 08:51 AM

Shazia Bashir

عابد چوہدری: ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس بھی جواب دینے لگیں، فیروز پور روڈ پر ملزمان کا تعاقب کرتے ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکل خراب، ساتھی اہلکاروں نے ہیوی بائیک کو دھکا لگا کر ہیڈکوارٹر منتقل کیا۔

ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس ٹیکینیکل مسئلے کے باعث جواب دینے لگیں، ماڈل ٹاؤن کے بعد اب فیروز پور روڈ پر ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکل خراب ہوگئی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار تو موقع سے نکل گئے مگر ڈولفن اہلکاروں کی ہیوی بائیک کو ان کے ساتھی اہلکاروں نے دھکا لگا کر ہیڈکوارٹر منتقل کیا۔

 ڈولفن اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کا حل نہیں کیا جا رہا جس کے باعث ہیوی بائیکس کہیں بھی جواب دے جاتی ہیں۔

مزیدخبریں