سٹی42: لاہور ہائی کورٹ نے 9 عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس ڈی سیل کرنے کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور کے انعام اللہ،عبدالقیوم محمد زیبر سمت نو درخواستوں پر سماعت کی۔ہائیکورٹ نے نوعطائی ڈاکٹرز کے کلینکس ڈی سیل کرنے کی درخواستیں خارج کر دی ہیں اورعدالت نے ان درخواستوں کو پنجاب ہیلتھ کیر کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ قانون کے مطابق کلینک چلا رہے ہیں۔ ہیلتھ کیر کمیشن رجسٹرد نہیں کر رہا۔ اب ان کے کلینک سیل کر دیے گئے ہیں، لہذا عدالت کلینکس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے کر ان کی رجسٹریشن کا حکم دے۔