ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابرار الحق کو احسن اقبال پر کرپشن کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

ابرار الحق کو احسن اقبال پر کرپشن کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: City42 - Abrar ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے این اے 78 میں مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار گلوکار ابرارالحق کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ احسن اقبال نے ہتک عزت کا نوٹس بیرسٹر مجتبیٰ جمال وغیرہ کے ذریعے ابرار الحق کو ارسال کیا۔

لیگل نوٹس کے متن کے مطابق ابرارالحق نے انتخابی مہم کے دوران احسن اقبال کے خلاف بہتان تراشی کی ہے۔ احسن اقبال چار مرتبہ عوامی نمائندے منتخب ہوچکے ہیں۔ دو مرتبہ وفاقی وزیر رہ چکے ہیں جبکہ ابرار الحق نے مقامی ٹیلی ویژن پر احسن اقبال کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ابرارالحق نے پروگرام میں الزام عائد کیا کہ احسن اقبال نے صرف ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن سے انہیں رشوت اور کمیشن ملا۔ احسن اقبال پر ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے چہیتوں کو دینے کا الزام عائد کیا گیا۔ احسن اقبال پر نارووال میں سٹیڈیم، سٹرکوں اور یونیورسٹیوں کے ٹھیکے رانا محمد افضل کو دینے کا الزام لگایا گیا۔ ابرارالحق نے احسن اقبال پر سٹیڈیم کا ٹھیکہ 7 ارب روپے میں دینے کا الزام عائد کیا۔ لیگل نوٹس کے متن کے مطابق احسن اقبال پر لگائے جانے والے تمام الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور ان کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ چودہ روز کے اندر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات واپس لیتے ہوئے ابرار الحق غیر مشروط معافی مانگیں اور مستقبل میں احسن اقبال پر جھوٹے الزامات عائد کرنے سے گریز کیا جائے۔

لیگل نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر چودہ یوم کے اندر غیر مشروط معافی نہ مانگی گئی تو ایک ارب روپے کا ہرجانہ کرتے ہوئے سول وفوجداری کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔