(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے 9 عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس ڈی سیل کرنے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواستگزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور کے انعام اللہ، عبدالقیوم محمد زیبر سمیت دیگر کی نو درخواستوں پر سماعت کی , درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیاکہ وہ ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ قانون کے مطابق کلینک چلا رہے ہیں۔ ہیلتھ کئیر کمیشن رجسٹرد نہیں کر رہا، اب انکے کلینک سیل کر دیئے گئے ہیں لہذا عدالت کلینکس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ وکلا کے دلائل سننے کے بعد 9 عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس ڈی سیل کرنے کی درخواستیں خارج کر دی ہیں اور عدالت نے ان درخواستوں کو پنجاب ہیلتھ کیر کمیشن کو بھجوا دیا ہے، عدالت نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔