انتخابی امیدواروں کی مشکلات بڑھ گئیں

20 Jul, 2018 | 01:20 PM

Read more!

(علی ساہی) عام انتخابات سے پہلے امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، اب سیاسی جماعتوں کو پولنگ ایجنٹس مقرر کرنے کیلئے معاوضہ بھی دینا پڑے گا۔

سٹی 42 کے مطابق انتخابی امیدواروں کو پولنگ ایجنٹ پر بھی خرچہ کرنا پڑے گا، پولنگ ایجنٹ مرد و خواتین کا معاوضہ 2 سے 5 ہزار تک ہوگا۔دوسری جانب پولنگ ایجنٹس تلاش کرنے کیلئے امیدواروں کی جانب سےٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں ہیں۔ پولنگ ایجنٹس کوالیکشن امور کی ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔

آزادامیدوار کو پولنگ ایجنٹس کی تلاش میں دشواری پیش آرہی ہے۔ ایک حلقے میں سینکڑوں پولنگ اسٹیشنز سے خرچہ بھی کروڑوں کا ہوگا۔

مزیدخبریں