ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کی وجہ سےملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے:صادق محمد

پی ایس ایل کی وجہ سےملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے:صادق محمد
کیپشن: City42 - Sadiq Muhammad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حافظ شہبازعلی ) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ میں بہتری کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور پی سی بی کی طرف سے رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ پر  89فیصد زیادہ رقم مختص کیا جانا خوش آئند ہے تاہم اس میں مستقبل میں مذید اضافہ ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کسی بھی ملک کی کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور دنیا کے تمام ملکوں میں ڈومیسٹک کرکٹ پر زیادہ خرچ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ جبکہ کرکٹ ڈویلپمنٹ، ٹیلنٹ ہنٹ، اکیڈمیز وغیرہ کے پروگراموں کے بجٹ میں 52 فیصد اضافہ سے بھی پاکستانی کرکٹ میں کافی بہتری آئے گی۔

صادق محمد نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اور نئے ٹیلنٹ کی دستیابی میں پی ایس ایل کا اہم کردار ہے۔ پی ایس ایل کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی اور اب یہ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے۔ پی سی بی کو پی ایس ایل میں ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جانا چاہئے جو پاکستان آنے پر تیار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل دنیا بھر میں مقبول ہوچکی ہے۔ اب پی سی بی کو پی ایس ایل کے پلیئرز ڈرافٹ میں اپنی شرائط کو سختی سے منوانا چاہیئے۔

صادق محمد نے کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ پی سی بی کو جب بھی میری ضرورت ہو تو میری خدمات حاضر ہیں۔