ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ کا حلف لے کر امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے

White House, PResident Elect Donal Trump witj President Joe Biden, City42
کیپشن: 78 سالہ  ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی چار سال بعد ہوئی ہے۔ چار سال پہلے انہوں نے صدر کے عہدہ پر رہتے ہوئے صدارتی الیکشن دوبارہ لڑا تھا تو  وہ ہار گئے تھے۔    امریکہ کے 47 ویں صدر کے وائٹ ہاؤس میں حلف لینے کی تقریب میں صدر جو بائیڈن سے پریذیڈنٹ الیکٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا منظر۔ صدر جو بائیڈن نے نائب صدر کمیلا ہیرس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف لینے کی تقریب میں شرکت کی۔  یہ سکرین شوٹ الجزیرہ نیوز کی لائیو  سٹریم سے لیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: واشنگٹن میں صدر کی سرکاری اقامت گاہ اور دفتر "وائٹ ہاؤس" میں نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ کا حلف لے لیا۔یہ صدر کے عہدہ کے لئے حلف کی  60 ویں تقریب ہے۔  یہ امریکہ کی ڈھائی صدیوں پر محیط جمہوریت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ ایک سزا یافتہ شخص صدر کے عہدہ کا حلف لینے کے لئے وائٹ ہاؤس آیا ہے۔

سرد موسم  کی وجہ سے، ٹرمپ نے گزشتہ معمول کے برعکس باہر ماربل سیڑھیوں کے بجائے، تقریب کو  کیپیٹل روٹونڈا کے نیچےمنتقل کر دیا ہے۔
 مجرمانہ الزامات میں سزا یافتہ   پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نومبر کے صدارتی انتخابات میں کمیلا ہیریس کے خلاف اپنی کامیابی کے بعد آج وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے والے   ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کی جگہ لے  چکے ہیں۔


سنگر کیری انڈرووڈ اور امریکہ کی مسلح افواج کی کوائر نے امریکہ کے 47 ویں صدر کے حلف کی تقریب میں  گیت پیش کئے.

صدر جو بائیڈن تقریب گاہ میں روایت کے مطابق اپنی نائب صدر  کمیلا ہیرس کے ساتھ داخل ہوئے۔ کمیلا ہیرس آج تک امریکہ کی نائب صدر ہیں۔ انہوں نے نومبر کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔

Caption وائت ہاؤس میں نئے صدر کے حلف لینے سے پہلے دعا کروائی جا رہی ہے۔

  جب چار سال پہلے جو بائیڈن امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے تھے تو ان سے شکست کھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ ان کی حلد لینے کی تقریب میں نہیں آئے تھے۔ ٹرمپ کے برعکس صدر جو بائیڈن اور ٹرمپ سے الیکشن ہارنے والی نائب صدر کمیلا ہیرس دونوں پر وقار انداز سے آج ٹرمپ کی حلف لینے کی تقریب میں شریک ہوئے۔