علی ساہی : شاہراہوں اورسفرکومحفوظ بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا ، اوور لوڈنگ پر مقدمہ ہوگا۔بےضابطگی پر پولیس ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے
کسی بھی ٹرک، ٹریلر یا کنٹینر میں مقررہ حد سے 50 فیصد زیادہ وزن لوڈ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا۔ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید کے مطابق 15 فیصد سے زیادہ وزن پر سامان اتارلیا جائےگا۔تمام ویٹ بریجز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔جنہیں پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائےگا۔47 سڑکوں کوسپیشل کوریڈورز قرار دیا گیا ہے جن پر کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔آر اوز اور ڈی اوز اس پر ہر صورت میں ایک ہفتے کے اندر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹرز کو فزیبلٹی تیار کرکے چیف سیکرٹری کو منظوری کے لیے بھجوانےکی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ جرمانے کی رقم میں اضافےکی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو سمری بھجوادی گئی ہے۔پولیس ملازمین کی طرف سے بےضابطگی پر ان کےخلاف بھی مقدمات درج کئے جائینگے