علی ساہی : پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔اب شہری علاقوں سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹیز سے بھی پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔حکومت نےمحکمہ ایکسائز کووصولیوں کے لئے ٹاسک دے دیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہلی دفعہ اب شہری علاقوں سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹیز سےبھی پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائےگا۔حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں سے وصولی ہوگی۔ایکسائزحکام کے مطابق منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے نئے سسٹم کےتحت ڈی سی ریٹ پر ٹیکس وصول کیا جائےگا۔ای ٹی او ایکسائز کواختیار ہوگا کہ وہ منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائش پذیروں کی ٹیکس تشخیص کرے۔قبل ازیں پنجاب بھر میں 25لاکھ کے قریب پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں۔شہر سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹیزکوسسٹم میں شامل کرنے سے کروڑوں روپے ٹیکس وصولی میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ ایکسائزحتمی منظوری کےلئے سمری رواں ہفتے حکومت کو بھجوائےگی۔