سٹی 42:محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں ، بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اور گر دو نواح میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی برفباری کی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کےساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھاۓ رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورچاغی میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے ۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان،چترال، دیر، سوات، کوہستان ،شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔