وائس چیئرمین واسا کازیر تعمیر واٹر ٹینک کی پیش رفت کا جائزہ ،شفافیت برقرار رکھنے کا حکم 

20 Jan, 2025 | 06:16 PM

درنایاب : وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ٹکہ چوک زیر تعمیر واٹر ٹینک کی پیش رفت کا جائزہ لیا
اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف بھی ہمراہ تھے،ڈائریکٹر پراجیکٹ ابوبکر عمران نے وائس چیئرمین واسا کو تفصیلی بریفنگ دی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حسین پارک ٹکہ چوک زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ 56 کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا،منصوبے سے 15 لاکھ گیلن بارشی پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا،تکمیل سے قبل بارش سے جی بلاک مارکیٹ سے ٹکہ چوک تک ٹریفک کی روانی متاثر رہتی تھی،منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹریفک رواں دواں رہے گی ،بارشی پانی بروقت واٹر ٹینک میں جمع ہو جائے گا،

وائس چیئرمین واسا نے کہا منصوبے کی تعمیر میں معیاری مواد کا استعمال یقینی بنایا جائے،کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،تعمیراتی عمل میں شفافیت کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے،رہائشیوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں،منصوبے کی روزانہ پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے،

مزیدخبریں