کراچی سے لاہور آ کروارداتیں کرنےوالے  ملزم گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد

20 Jan, 2025 | 05:47 PM

عرفان ملک : انویسٹی گیشن پولیس ٹاؤن شپ اور چوہنگ نے  کارروائی کرتے ہوئے 2ملزم  گرفتار کرلیے 
ملزموں سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد ہوا جو  اصل مالکان کے سپرد کردیا گیا ۔ ملزموں  نے وارداتوں میں جیولری، فارن کرنسی اور کیش چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ۔انویسٹی گیشن پولیس نے پیشہ ور ملزموں محمد شہباز اور طیب کو کراچی سے گرفتارکیا،ملزم جمعہ، ہفتہ اور اتوار وارداتیں کرنے کے لیے کراچی سے لاہور آتے تھے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے سپرد کیا
ایس ایس پی محمد نوید نے کہا جرائم پیشہ ناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، 

مزیدخبریں