ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق

میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری :۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق  نے پی ایم اے ہاؤس کا دورہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر کامران شیخ ، مرکزی صدر پروفیسر اظہار چوہدری، پروفیسر اشرف نظامی،صدر لاہور پروفیسر شاہد ملک، پروفیسر خالد محمود، ڈاکٹر سلمان کاظمی ،ڈاکٹر نادر، ڈاکٹر بشریٰ حق، کیپٹن ریٹائرڈ ارشد ہمایوں، ڈاکٹر واجد ،ڈاکٹر ارم شہزادی ، پروفیسر علی سمیت پی ایم اے دیگر عہدیداران بھی موجودتھے
نظام صحت کی بہتری ،عطائیوں کے خلاف امتیاز کارروائی، پوائنٹ آف سیل پر گفتگو کی گئی ۔ 


،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو عطائیوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرز کمیونٹی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کی بہتری پر مکمل فوکس کئے ہوئے ہے۔جنرل پریکٹیشنرز کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔ لاہور اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔