ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی  قلت،مریض پریشان 

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی  قلت،مریض پریشان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری :سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سنگین مسئلہ بن گئی
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور سمیت زیر علاج مریض مفت ادویات سے محروم ہوگئے ، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آپریشن کیلئے ڈسپوزایبلز بھی مریض خود خریدنے پر مجبور ہیں ، 3ہسپتالوں کےانتظامی سربراہان کومفت ادویات نہ ملنےپرشوکازنوٹس بھی دیئے، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو فنڈز کی کمی  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بقایاجات کی عدم ادائیگی سے ادویات  کی  قلت کا سامنا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ذمہ اربوں روپے واجب الادا ہیں ،بقایاجات ادا نہ کرنے پر ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی قلت بحران کا روپ اختیار کر گئی