بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کے لئے رینجرز تعینات

20 Jan, 2025 | 04:07 PM

شاہدسپرا:لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کے لئے رینجرز تعینات،شمالی لاہور میں آپریشن سے قبل رینجرز کا فلیگ مارچ ،وفاقی حکومت کی منظوری سے لیسکو میں رینجرز تعینات کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں بجلی چوری کےخلاف گرینڈ آپریشن کے لئے پاک رینجرز تعینات کر دی گئی، شمالی لاہور میں آپریشن سے قبل پاک رینجرز کے دستوں کا فلیگ مارچ، بااثر بجلی چوروں اور اربوں روپے کے نادہندگان کےخلاف کارروائی کے لئے پاک رینجرز کی خدمات مانگی گئی۔
وفاقی حکومت کی منظوری سے لیسکو میں پاک رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں