ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی مزاحمت پر معروف تاجر قتل

 ڈکیتی مزاحمت پر معروف تاجر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوار الحق: صوابی کے علاقے چھوٹا لاہورمیں ڈکیتی مزاحمت پرتاجر قتل ، بھائی زخمی، شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، قتل کے خلاف تاجروں کا احتجاج ، دکانیں بند کردیں۔

تفصیلات کےمطابق چھوٹا لاہور کی حدود میں معروف تاجر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل جبکہ بھائی زخمی ہوگیا، تاجر اپنے بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ دکان کو جا رہا تھا کے گھر کے قریب ڈاکوؤں نے ان سے رقم چھینے کی کوشیش دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تاجر جمشید موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی فردوس زخمی ہوگیا، موقع پر موجود تاجر کے رشتہ داروں نے ایک ڈاکو قابو کر لیا۔

لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،تاجر کے قتل کا واقعہ سامنے آنے پر  دیگرتاجروں نے احتجاجن دکانیں بند کر دی۔