منشیات سمگلنگ: گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں :ایس پی کینٹ

20 Jan, 2025 | 03:17 PM

وقاص احمد:منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 پولیس کانسٹیبل گرفتار کر لئے گئے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے سٹی 42 سے گفتگو میں بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 پولیس کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ایک کانسٹیبل طارق شمالی چھاؤنی میں تعینات ہے،کانسٹیبل عثمان چند ماہ قبل ڈولفن فورس سے برخاست ہوا تھا ،ملزمان نے افغانستان اور خیبرپختونخوا سے 10 کلو سے زائد ہیروئن منگوائی تھی۔
اویس شفیق نے بتایا کہ ملزمان 3 کلو سے زائد منشیات ہمسایہ ملک سمگل کرچکے ہیں،سمگلنگ گروہ میں 3 بھائی ملوث ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار ہیں۔گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کرتے ہیں۔

مزیدخبریں