عرفان ملک:کرکٹ کا جنون سر چڑھنے کو تیار ہے ،چیمپئنزٹرافی 2025کی تیاریاں عروج پر ہیں،لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کیلئےہیلی کاپٹرمانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس کاچیمپئنزٹرافی کےسکیورٹی انتظامات کے لئےمراسلہ جاری کر دیا،پاک فوج اور رینجرز سمیت 3 ہیلی کاپٹرز سکیورٹی انتظامات کیلئےمانگےگئے،قذافی سٹیڈیم کونوفلائی زون قراردیکرڈرون کےسگنلزجیم کرنےکیلئےسسٹم انسٹال ہوگا،قذافی سٹیڈیم کے اوپر کسی قسم کا ڈرون استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس سمیت رینجرزوپاک فوج کی نفری کوسکیورٹی انتظامات کیلئےتعینات کیا جائیگا ،میچزکیلئےتمام انٹرنیشنل پلیئرزکووی وی آئی پیزکادرجہ دیکرسکیورٹی انتظامات کیےجارہے