ملک اشرف : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے آج خطاب کرنے کا پروگرام مؤخر, ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اب لاہور ہائیکورٹ بار میں 28 جنوری کو خطاب کریں گے.
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال ایڈیٹوریم ہال میں 20 جنوری دوپہر ایک بجے خطاب کرنے کا پروگرام تھا ، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا پر پی ٹی آئی وکلاء کے ممکنہ رد عمل کےباعث پروگرام ملتوی کیا گیا ،اب گورنر پنجاب 28 جنوری کو ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب اور لائرز گیمز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے، لاہور ہائیکورٹ بار اورپیپلز لائرز فورم لاہور ڈویژن کے عہدیداروں نے گورنر پنجاب کولاہور ہائیکورٹ بار میں آنے کی دعوت دی رکھی ہے.