ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ،تعلق کونسے شہر سے؟

پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ،تعلق کونسے شہر سے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آج امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر حلف اٹھا رہے ہیں تو دوسری جانب ساہیوال کا ڈونلڈ ٹرمپ کا ہم شکل سلیم عرف بگا کلفیاں والا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے لوگ
سلیم کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا کی سریلی آواز کی وجہ سے بچے بڑے سبھی سیلم عرف بگا کے دیوانے نظر آتے ہیں،امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

سلیم عرف بگا گھر سے نکلتے ہیں اور اپنی قلفیوں کی ریڑھی کی صفائی کر کے قلفیاں بیچنے کے لیے شہر کے گلی محلوں کا رخ کرتے ہیں، سلیم عرف بگا قلفیاں بیچنے کے لیے جب اپنی سریلی آواز میں سُر لگاتے ہیں تو انکی سریلی أوز سن کر بچے بڑے سبھی دوڑے چلے آتے ہیں لوگوں کا ہجوم امڈ آتا ہے ۔

امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد ٹر مپ کے ہم شکل سلیم عرف بگا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں لوگ ان کے ساتھ سلفیاں لیتے اور ویڈیو بناتے نظر آتے ہیں۔

ساہیوال کے ڈونلڈ ٹرمپ سلیم عرف بگا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف تقریب میں بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی اور اس کا کہنا تھا ساہیوال کی عوام مجھ سے بہت محبت کرتی ہے۔
سلیم عرف بگا گرمی کے موسم قلفیاں اور سردی کے موسم میں کھیر بیچنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں محبت امن اور خوشیاں بانٹتا نظر آتا ہے، گزشتہ چالیس برس سے محنت مزدوری سے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے ۔