یوٹیلیٹی سٹوروں پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بحران برقرار

20 Jan, 2025 | 12:17 PM

شہباز علی:شہر لاہور  میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر بنیادی اشیائے ضروریہ جیسے چینی، گھی، آئل اور آٹے کی شدید قلت کا سامنا ہے، غریب طبقے کیلئے  سٹورز سے   روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنا مشکل  ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1700 سے 1730 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا کوئی نشان تک موجود نہیں ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی 140 روپے فی کلوگرام جبکہ شکر 300 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر نہ چینی دستیاب ہے اور نہ ہی شکر کی فراہمی ہو رہی ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل 575 سے 584 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ  کسی درجے کا بھی خوردنی آئل یا گھی دستیاب نہیں ہے۔

 یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو اوپن مارکیٹ میں مہنگی قیمتوں پر اشیاء خریدنی پڑ رہی ہیں، جس سے ان کی روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں