جمال ا لدین: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل ریفرنس پر سما عت ہو ئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملزریفرنس پرسماعت ہو ئی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سماعت کی،حمزہ شہباز حاضری کے لئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش نہ ہوئے۔
وکلا نے کہا کہ حمزہ شہباز بیٹی کا چیک اپ کروانے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کیے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے،عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔