جائیداد کے تنازعہ پر شہری کے قتل کا معاملہ، پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

20 Jan, 2025 | 11:34 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : جائیداد کے تنازعہ پر شہری سیف اللہ کے قتل کا معاملہ،قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم محمد اکرم لاہور ہائیکورٹ سے بری ہوگیا ،عدالت نے گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے ،ایف آئی آر اور پوسٹمارٹم میں تاخیر کی بناء پر مجرم بری کیا ،مقدمہ کے 7 سال بعد سزائے موت کا قیدی محمد اکرم بری ہوگیا.

 جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ میلہ سرگودھا نے نو دسمبر دوہزار سترہ کو شہری سیف اللہ کو قتل کا مقدمہ درج کیا ،گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی ،ایف آئی آر اور پوسٹمارٹم بروقت نہیں کئے گئے ، ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد اکرم سزائے موت کا حکم سنایا ، سرکاری وکیل کی جانب سے مجرم محمد اکرم کی سزا کے خلاف اپیل کی مخالفت کی گئی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس تفتیش ، گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے،سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ، دو رکنی بنچ نے مجرم اکرم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی

مزیدخبریں