ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

لاہور؛ منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

و قاص احمد: منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کاگینگ گرفتار کر لیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق  برکی پولیس نےکانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان سے2کروڑمالیت کی ساڑھے6کلوسےزائداعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی،ملزمان سے برکی پولیس نے ڈرون کیمرہ، نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیا  نقدی برآمد  کی۔

  پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے،پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں،گرفتارہونے والےپولیس کانسٹیبل لاہورکےایک پولیس افسرکےبھائی ہیں،پولیس اہلکاریونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکےمنشیات سمگلنگ کرتےتھے۔