ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فلم کا 6دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس، ریکارڈ قائم

بھارتی فلم کا 6دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس، ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی ووڈ کے سپر سٹار ننداموری بالاکرشنا کی 'ڈاکو مہاراج' نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر قبضہ کرلیا ۔ صرف 6 دنوں میں 'ڈاکو مہاراج' نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیلگو فلم 'ڈاکو مہاراج' نے سینما گھروں میں دھوم مچا دی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر پیسے چھاپنے کی مشین بن گئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے چوتھے دن 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔ننداموری بالاکرشنا، جن کی عمر 64 سال ہے، فلم انڈسٹری میں اپنی دلکشی پھیلا رہے ہیں۔ یہ فلم 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں ننداموری بالاکرشنا کا طاقتور کردار نظر آیا۔
 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ننداموری بالاکرشنا کی فلم 'ڈاکو مہاراج' نے صرف 6 دنوں میں دنیا بھر میں 124 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ یہ 'گیم چینجر' کے بعد سال 2025 میں 100 کروڑ روپے کمانے والی دوسری سب سے تیز فلم بن گئی ہے۔فلم نے ملک بھر میں اپنے افتتاحی دن 25.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ 6 دنوں میں اس فلم نے ملک بھر میں 70.6 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ساتویں دن فلم نے 3.18 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے فلم 'ڈاکو مہاراج' کو بوبی کولی نے لکھا اور ہدایت کی ہے۔ اس فلم کو سوریا دیورا ناگا ومسی اور سائی سوجنیا نے پروڈیوس کیا ہے۔ 'ڈاکو مہاراج' کو سال 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔