ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ میں ٹک ٹاک فعال، نو منتخب صدر ٹرمپ کا بڑا بیان آگیا

امریکہ میں ٹک ٹاک فعال، نو منتخب صدر ٹرمپ کا بڑا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر فائز ہونے کے پہلے دن ہی انتظامی حکم امتناع جاری کرنے کی کوشش کریں گے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے اپنی سروس بحال کر دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کی چین میں قائم پیرنٹ کمپنی کو پابندی کے مکمل اطلاق سے قبل منظور شدہ خریدار تلاش کرنے کے لیے مزید وقت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر اس اقدام کا اعلان اس وقت کیا جب لاکھوں امریکی ٹک ٹاک صارفین کو یہ پتا چلا کہ وہ اب ٹک ٹاک ایپ یا پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

تاہم اتوار کی سہ پہر تک ایک پیغام میں ان لوگوں کا خیر مقدم کیا گیا جنہوں نے دستخط کیے اور ان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں ٹک ٹاک امریکا میں واپس آ گیا ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی بحال کریں گے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقبول سوشل میڈیا ایپ امریکی سرمایہ کاروں کی کم از کم آدھی ملکیت ہو۔

نومنتخب امریکی صدر کی یہ پوسٹ اُس وقت سامنےآئی تھی جب ٹک ٹاک رات بھر کے لئےامریکی صارفین کے لیے بند ہوگئی،  تاہم ٹرمپ کے اس بیان کےچند گھنٹے بعد ہی ایپ امریکی صارفین کے لیے دوبارہ فعال ہونا شروع ہو گئی۔