ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار :شیر کے حملے سے شہری شدید زخمی، تحقیقات جاری 

سبزہ زار :شیر کے حملے سے شہری شدید زخمی، تحقیقات جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  سبزہ زار کے علاقے میں واقع میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر شیر کے پنجرے میں چلے جانے کی وجہ شہری شیر کے حملے میں زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقع  سبزہ زار کے علاقے میں واقع میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر  پیش آیا جہاں شہری عظیم  شیر دیکھنے گیا۔ اس سے قبل عمر ڈولا نے رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میں دیا تھا تاہم عظیم نے غلطی سے شیر کے پنجرے میں قدم رکھ لیا، جس کے نتیجے میں شیر نے حملہ کر دیا۔

 شیر کے حملے میں عظیم کے سر، چہرے اور بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر شیر کے مالک میاں عمر ڈولا کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔