ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خسرہ وبا تیزی سے پھیلنے لگی،3 بچوں کی جان لے گئی

خسرہ وبا تیزی سے پھیلنے لگی،3 بچوں کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خالد کمال:گڑھی یاسین میں 3روز کےدوران 3 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونیوالوں میں 6 سالہ امینہ ،4 سالہ عبدالرحیم اور 3 سالہ زینب شامل ،اہل علاقہ کا محکمہ صحت سےنوٹس لے کر صحت کی ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ۔ 
تفصیلات کے مطابق تحصیل گڑھی یاسین مدئجی کے قریب خسرہ وبا نے پنجے گاڑ لیے تین روز میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔
گاؤں دائود کی وانڈ میں خسرہ کے باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں بڑی تعداد میں بچے خسرہ میں مبتلا ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ بچی امینہ 4 سالہ بچہ عبدالرحیم اور 3 سالہ بچی زینب شامل ہیں۔
علاقہ مکین کے مطابق خسرہ کا بر وقت علاج نہ ملنے پر تیزی سے بچوں میں پھیل رہی ہے، محکمہ صحت نوٹس لے گاؤں میں صحت کی ٹیمیں تشکیل دیں،خسرہ میں مبتلا بچوں میں خسرہ سے بچائو کی ویکسین کرائی جائیں تاکہ دیگر بچوں کی جانیں بچ سکیں۔

واضح رہے کہ خسرہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو ایک وائرس سے پیدا ہوتی ہے، اور مریض کے سانس لینے، کھانسے یا چھینکنے سے آسانی سے پھیلتی ہے۔