ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ 

سیرین ایئر کی کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز ای 811، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز، سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز، ایران ایئر کی کراچی سے تہران جانیوالی پرواز، ایئر چینہ کی کراچی سے بیجنگ جانیوالی پرواز، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز
پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانیوالی پرواز، ،ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانیوالی پرواز کو  منسوخ  کردیا گیا ۔  کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئربلو کی پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

یہ  مسافروں کو پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔