ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا

میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں طلبا اب مزید 3 نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزید 3 گروپ شامل کئے گئے ہیں،میٹرک طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار کئے گئے ہیں۔

 طلبا 9 ویں کلاس سے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے گروپ کا انتخاب کرسکیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

 سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کے حوالہ سے ڈیٹا مانگ لیا گیا،نئے گروپس کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کی مطابق کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میٹرک کیلئے مختلف مضامین کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔