ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کی مشروط ضمانت پر رہائی

پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کی مشروط ضمانت پر رہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے شریف فیملی کو دھمکانے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کے الزام میں تحریک انصاف کے سپورٹر گلفام حسین کو  3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کردی۔لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کے موبائل فونز بھی رکھ لئے ہیں اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ گلفام حسین کو شریف فیملی کو دھمکانے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔