غزہ میں دو سو امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کی آمد

20 Jan, 2025 | 12:11 AM

Waseem Azmet

سٹی42: اتوار کے روز غزہ میں د امدادی سامان کے ٹرک مصر سے غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے۔

اتوار کے روز رفح کراسنگ پر  امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا  گیا۔ 

جنگ بندی کے آغاز کے بعدآج  تقریباً 200 امدادی ٹرک خوراک، ایندھن اور دیگر مدادی سامان لے کر غزہ  بھیجے گئے۔ فیول لے کر بھی درجنوں ٹرک غزہ گئے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت روزانہ لگ بھگ 600 ٹرک امدادی سامان لے کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوں گے۔

رفح کراسنگ کی مرمت کا کام مکمل ہونے تک امدادی ٹرک کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کو استعمال کریں گے۔

 غزہ میں گزشتہ 15 ماہ سے جاری جنگ کے بعد  آج جنگ بندی کا پہلا دن ہے۔

جنگ بندی کے پہلے روز حماس کی جانب  سے 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے آج 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی جیل میں اس وقت ریڈ کراس کی ٹیم رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کررہی ہے۔ رفح کراسنگ پر بدستور اسرائیل کی فون کا کنترول ہے جو مصر سے آنے والے سامان کو غزہ بھیج رہی ہے۔

مزیدخبریں