آج بلاول بھٹو کا جلسہ عام، ٹاؤن شپ لاہور میں سٹیج سج گیا

20 Jan, 2024 | 11:52 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھتو زرداری آج 21 جنوری کو لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 127 میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 

بلاول بھٹو کا جلسہ ٹاؤن شپ کی منہاج القرآن گراؤنڈ میں ہو گا۔ اس جلسہ کی تیاری کے لئے پیپلز  سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ کے کارکنوں نے جمعہ کے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ این اے 127 اور دیگر علاقوں میں کیمپین کی اور شہریوں میں  جلسہ عام کے پمفلٹ تقسیم کئے۔ لاہور بھر میں اس جلسہ کے لئے خصوصی کیمپین کی گئی ہے۔ جبکہ این اے 127 مین گھر گھر جا کر پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ آج کے جلسہ عام کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پاور شو قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ جمعہ کی شام سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، شرجیل انعام میمن، مکیش چاولہ سمیت دیگر رہنماؤں نے جلسہ گاہ جا کر  انتظامات کا جائزہ لیا۔

پیپلز پارٹی کے اس جلسہ میں مہناج القران تنظیم کی ذیلی تنظیموں خصوصاً منہاج یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی کتحریک کے کارکنوں کی بھی شرکت متوقع ہے۔ 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کل لاہور میں جلسہ کے لئے این اے 127 میں ٹاؤن شپ کے قریب واقع منہاج گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ گراؤنڈ میں بہت بڑا پنڈال سج گیا ہے۔تمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، مکیش چاولہ، ڈاکٹر رمیش کمار، این اے 127 کی انتخابی مہم کے انچارج ذوالفقار علی بدر، سید علی قاسم گیلانی، چودھری اسلم گل، فائزہ ملک، میاں مصباح الرحمن، چودھری محمد ریاض، فیاض بھٹی، عدنان گورسی، سینٹر سحر کامران سمیت دیگر رہنماؤں نے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

 پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور جلسہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ  آج کا جلسہ این اے 127 لاہور میں چئیرمین بلاول بھٹو کی جیت کا رسمی اعلان ہو گا۔

مزیدخبریں