پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کا کارندہ گرفتار ہو گیا

20 Jan, 2024 | 10:01 PM

   سٹی42: پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کا کارندہ  رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔
 کراچی مین کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے سولجر بازار  میں کارروائی کر کے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایک کارندے کو رنگے ہاتھوں  پکڑلیا، ملزم ممتاز مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

انچارج  سی ٹی ڈی خرم وارث نے اس ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سی ٹی ڈی سیل نے  حساس ادارے کے ساتھ مل کر سولجر بازار میں کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سید مہدی غیر ملکی ایجنسی کی ہدایات پر اس کے بتائے ہوئے ہائی  ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرنےکے بعد اس کی انفارمیشن  اپنے گروپ کو دیتا تھا، اس انفارمشین کی بناء پر غیر ملکی ایجنسی کے کارندے ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔

ملزم کا گروہ مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث رہا ہے،گرفتار ملزم گروہ کے لیے اسلحہ اپنے گھر میں  رکھنے اور ضرورت پڑنے  پر اس اسلحہ کی مطلقبہ مقام پر ترسیل کر کام کرتا ہے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں