سمجھوتوں کی سیاست کا اب وقت نہیں رہا، سردار مہتاب عباسی کا نون لیگ سے نکالے جانے پر ردعمل

20 Jan, 2024 | 09:17 PM

 سٹی42: خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق گورنر سردار مہتاب احمد خا ن عباسی نے مسلم لیگ نون کی جانب سے اپنی بنیادی رکنیت ختم کر کے پارٹی سے نکال دیئے جانے کے اقدام کے ردعمل میں کہا ہے کہ میں پہلے ہی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں ۔ میں ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا۔

رکنیت  ختم کر کے پارٹی سے نکال دیئے جانے کے رسمی اعلان پر اپنے جواب میں سردار مہتاب خان عباسی نے کہا کہ سمجھوتوں کی سیاست کا وقت نہیں رہا۔اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔ 

اس سے قبل مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے ایک پریس ریلیز نکالا گیا تھا کہ پارٹی کے صدر نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سردار مہتاب عباسی کو فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا ہے اور ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی ہے۔ 

سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمد خان اس وقت قومی اسمبلی کے این اے 16 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنے پڑوسی حلقہ این اے 17 میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد  امیدوار اور اپنے دیرینہ حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی قیادت  کے ساتھ سردار مہتاب خان عباسی کی راہیں تقریباً ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جدا ہو چکی تھیں۔ وہ مخلتف مسائل پر پارٹی کی قیادت سے شدید نوعیت کے اخلتافات رکھتے تھے اور کم و بیش ایک سال سے ان اختلافات کا میڈیا کے زریعہ برملا اظہار کر رہے تھے تاہم مسلم لیگ نون کی قیادت اس ضمن مین عموماً خاموش رہی۔ سردار مہتاب خان عباسی نے حالیہ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ اپلائی کرنے کے بجائے این اے 16 سے اپنے کاغذات نامزدگی آزاد امیدوار کی حیثیت سے داخل رکوائے تب بھی نون لیگ کی یقادت خاموش رہی تاہم اب جب مہتاب عباسی نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف کے  صلح کا پبلک کے سامنے اعلان کیا تو مسلم لیگ نون کی جانب سے انہین پارٹی سے نکالنے کا رسمی اعلان کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں